کراچی میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار

October 19, 2017

دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری دیوالی کا تہوار بھرپور انداز میں منارہی ہے۔

ہندو برادری بھگوان رام چندر کی 14سال جنگ کے بعد واپسی کی یاد میں خوشی مناتے ہیں۔

دیوالی کا تہوار تین دن تک جاری رہتا ہے اس دوران گھروں اور دکانوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔

گھروں کے باہر خوبصورت رنگوں سے سجاوٹ اور دیئے جلائے جا رہے ہیں اور مندروں میں خصوصی پوجا کی جارہی ہے۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے مذہبی تہوارجوش و جذبے اور پوری آزادی سے مناتے ہیں،دیوالی کا تہواربڑوں کی عزت اور ان کے وعدے نبھانے کا سبق دیتا ہے۔