شہباز شریف ن لیگ کو ٹیک اوور کر کے پارٹی بچائیں، ریاض پیرزادہ

October 19, 2017

ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کو ٹیک اوور کر کے پارٹی کو بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میاں صاحب کا مسئلہ حل نہیں ہوتا شہباز شریف کا ن لیگ کو ٹیک اوور کرنا ہی پارٹی کے لیے بہتر ہوگا۔

ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ضد سے کچھ نہیں ہوگا، شہباز شریف عوامی آدمی ہیں اور عوامی رائے سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشورے نہیں مانے گئے تو مسائل ہوں گے۔