تعلیمی اداروں میں واٹر پیو ری فکیشن پلا نٹ چالو کرنیکی ہدایت

October 20, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے شہریوں کو صا ف پا نی کی فر اہمی کیلئے زیرتعمیر واٹر پیو ری فکیشن پلانٹس کادور ہ کیااور سر کاری سکو لو ں میں لگا ئے گئے ان پلانٹس پر بر یفنگ لی،چیف ایگز یکٹو آ فیسر ایجوکیشن رئیس احمد اور ایڈ من آ فیسر کنڈ کٹنگ آ صف رضا بھی ان کے ہمر اہ تھے،ڈ پٹی کمشنر نے گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل سمیجہ آ با د ،گورنمنٹ مون لائٹ ہا ئی سکو ل شاہ رکن عالم اور گورنمنٹ ہا ئی سکو ل شمس آ با د سمیت مختلف تعلیمی ادا رو ں میں تعمیر کئے گئے جدید آ ر او پیوری فکیشن پلانٹس کامعا ئنہ کر تے ہوئے انہیں فو ری چا لو کر نے کی ہدا یت کی ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہر یو ں کی صحت یقینی بنا نے کیلئے پینے کے صا ف پا نی کی فر اہمی کیلئے انقلا بی اقداما ت کررہی ہے ،ضلع ملتا ن کے 100 سر کار ی سکولو ں میں نئے کمر ے تعمیر کر کے جدید واٹر پیوری فکیشن پلانٹ تعمیر کئے گئے ہیں جن سے بیک وقت سکو ل کے طلبا ء اور لا کھو ں شہر ی بیک وقت مستفید ہو نگے، ان پلانٹس کی مددسے پا نی کو 100 فیصد آرسینک سے محفوظ بنا کر دیر پا محفو ظ رکھا جا سکتا ہے زیر زمین پا نی میں آر سینک کی مقدار خطر نا ک حد تک بڑ ھ چکی ہے جس کے باعث ہیپا ٹا ئٹس جیسی خطرنا ک بیما ریا ں پھیل رہی ہے ،انہوں نے ایک ما ہ کے اندر ضلع کے تما م پلانٹس پر صاف پانی کی فر اہمی شروع ہو جا ئے گی،قبل از یں ڈ پٹی کمشنر نے تعلیمی ادا روں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ تعلیمی نتا ئج کی بہتر ی کیلئے اسا تذ ہ لگن سے کا م کر یں۔دریں اثنا حکومت پنجاب نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک آر ایس شجاع آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول منظورآباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔