پی آئی اے کے4پرانے طیاروں کی فروخت کا عمل شروع

October 20, 2017

کراچی(این این آئی)پی آئی اے نے پرانے جہازوں کی فروخت کا کام شروع کردیاہے، طیاروں کی فروخت سے 2سے ڈھائی ملین ڈالرزآمدنی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے25سال سے زائد پرانے 4ائیر بس 310 طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، انجن کے بغیر بطور اسکریپ پہلا ائیر بس طیارہ ایک کروڑ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔طیاروں کی مبینہ فروخت پر مبنی پی آئی اے انتظامیہ کے پلان کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی تھی،ذرائع نےمزید بتایاکہ فروخت کئے جانے والے بی جی پی، بی جی آر رجسٹریشن نمبر کے دیگر 2 طیاروں کے انجن جزوی طور پر کارآمد ہیں۔ جرمنی میں موجود بی ای او رجسٹریشن کے حامل ائیر بس طیارے کی فروخت ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں متوقع ہیں۔