حسن اسکوائر تا بیت المکرم مسجد سروس روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

October 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی اور ڈی ایم سی شرقی نے جمعرات کی شب ایک بڑے آپریشن میں حسن اسکوائر تا بیت المکرم مسجد سروس روڈ اور فٹ پاتھ پر قائم مختلف ریسٹورنٹس اور دکانوں کی تجاوزات کو ختم کر دیا اور سامان قبضے میں لے لیا تاہم متاثرہ دکانداروں نے الزام لگایا کہ اس دوران ایک سجی ہائوس کا سامان چھوڑ دیا گیا جو ڈی ایم سی چیئرمین معید انورکے دوست ہیں واضح رہے کہ اس مقام پر ڈی ایم سی متعدد بار اس سے پہلے بھی کارروائی کرچکی ہے لیکن چند دن بعد ہی بلدیاتی عملے کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں۔ دریں اثناء ڈی ایم سی کے ترجمان فرحان الرحمٰن نے کہا کہ چیئرمین معید انورنے بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے اگر کوئی ایسا کہہ رہا ہے تو سراسر غلط ہے۔