کوئٹہ : سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں علامتی ہڑتال جاری

October 20, 2017

بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں ڈاکٹروں کی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ہڑتال کےدوران مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اپنے مطا لبا ت کے حق میں کوئٹہ کے چار سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال شروع کردی ہے۔

صبح 8سے11بجےتک علامتی ہڑتال کے موقع پر ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں اور ا س دوران اوپی ڈیزبندہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کوپریشانی کاسامنا ہے۔

بولان میڈیکل کالج ٹیچرزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دی تھی اور جب تک یہ منظور نہیں کرتے احتجاج جاری رہے گا۔