ابوظہبی، بینک سے 635 ملین درہم نکلوانے والے جعلساز گرفتار

October 20, 2017

متحدہ عرب امارات کے ایک بینک سے 635ملین درہم نکلوانےوالے 33جعلساز گرفتار کر لئے گئے۔

سعودی اخبار کے مطابق ان افرادکاکا تعلق بھارت ، امریکا ، روس اور کینیڈا سے ہے۔ اسے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ پر آنے والی جعلسازی کی سب سے بڑی واردات کے طو رپر لیا جا رہاہے۔

ابوظہبی میں فوجداری کی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے۔ 25ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ 4امارات سے فرار ہو جانے کے باعث پیش نہیں کیے جاسکے۔ چار کی نمائندگی وکلا ءنے کی۔

ملزمان کے دفاع کیلئے 9وکیل پیش ہوئے۔ جج کے استفسار پر تمام ملزمان نے الزام قبول کرنے سے صاف انکار کر تے ہوئے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کا مطالبہ کیا تو عدالت نے اسے مسترد کردیا۔

ملزم نمبر 9اور 10کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کے موکل نے اپنے اکاؤنٹ میں 50ملین درہم جمع کرائے ہوئے ہیں اور ساری رقم کھاتے میں موجود ہے۔ اس نے اپنے کھاتے سے ایک درہم بھی نہیں نکلوایا۔