سوئیڈش وزیرخارجہ بھی جنسی حملے کا شکار ہوئیں، ’می ٹو‘ مہم میں شریک

October 21, 2017

اسٹاک ہوم (جنگ نیوز)سوئیڈن کی وزیرخارجہ بھی جنسی حملے کا شکار ہوئی ہیں اور اس کا انہوںنے خود اظہار کیا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق مارگٹ والسٹرام می ٹو مہم کا حصہ بن گئیں اور ان کا کہنا ہے کہ میںبدھ کو یورپی یونین کے سوشل میڈیا کے ’’می ٹو‘‘ کا بیش ٹیگ دیکھ کر حیران ہوئی اور اس کے بعد میںنے دیکھا کہ ہزاروں خواتین اس مہم کا حصہ بنی ہیں، انہوںنے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مجھے یورپی رہنمائوں کی ایک اہم میٹنگ کے دوران جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔