خستہ حال سڑک

October 21, 2017

روزنامہ جنگ کے توسط سے عرض ہے کہ ضلع غربی میں بنارس کی سڑک تباہی سے دوچار ہے۔ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار یہ سڑک موہنجوداڑو کا نقشہ پیش کر رہی ہے۔طویل عرصےسے اس سڑک کی استر کاری کی ضرورت تھی لیکن شاید ہمارے ارباب اختیار اس بات کے منتظر ہوں کہ یہ سڑک مکمل طور پر ٹوٹ جائے تو پھر بنا ئی جائے۔ خر اب صورتحال یہ ہے کہ یہ سڑک بارش کے پانی سے بھی مزید خراب ہوگئی ہے۔گاڑیاں اس سڑک پر ہچکولے کھاتی ہوئی گزرتی ہیں جو گاڑیاں بڑے بڑے گڑھوں میں پھنس جاتی ہیں۔ ضلع غربی میں داخلے کے لئے یہ مصروف شاہراہ ہے ،اس سڑک کی بدترین حالت کے باوجود اس کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سائٹ ایریا اور رہائشی بستیوں کے مکین استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ اس سڑک کی فی الفور تعمیر شروع کرائےتاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔امید ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس جانب فوری توجہ دے گی۔
(صغیر علی صدیقی۔ کراچی)