قائد اعظم ٹرافی، پانچواں رائونڈ آج شروع

October 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے کا آغاز ہفتہ سے ملک کے مختلف شہروں میں ہو گا اب تک کھیلے گئے میچز میں ایس ایس جی سی اور یو بی ایل کی ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔ ہفتے کو ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور فیصل آباد، ارباب نیاز اسٹیڈیم، پشاور میں لاہور بلیوز اور پشاور، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل بینک اور واپڈا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل اور کے آر ایل، نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس اور راولپنڈی، لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں لاہور وائٹس اور فاٹا، اقبال ا سٹیڈیم، فیصل آباد میں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی جبکہ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں یو بی ایل اورسرکاری ٹی وی کے درمیان میچز شروع ہوں گے۔