سڈنی کے ساحل پر مجسموں کے سالانہ میلے کا آغاز

October 21, 2017

آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر مجسموں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا جہاں ماہر فنکاروں کے بنائے گئے دلچسپ اور پر کشش مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ہر سال ساحل پر منعقد کئے جانے والی اپنے طر ز کی اس منفر د نمائش میں دنیا بھر سے سو سے زائد ماہر فنکاروں کے پیش کیے گئے مجسمے انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت واضح نما یا ں ہے۔

اسکلپچر بائے دی سی کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی، ربر، اسٹین لیس اسٹیل، پیتل، بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے دیوہیکل مجسموں نے جہاں لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے وہیں سینکڑوں افراد کی اس میلے میں آمد کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔