لاہور،گلبرگ میں نامعلوم افراد طالبہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کرکےفرار

October 21, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)کینال روڈ گلبرگ میں نامعلوم نوجوانوں نے طالبہ فائزہ کومبینہ تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایک سال قبل محلے کے نوجوانوں نے فائزہ کی بڑی بہن کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیا تاہم اہل علاقہ نے مصالحت کرا دی۔ گزشتہ رات طالبہ اکیڈیمی سے واپس آرہی تھی کہ اس سے نامعلوم لڑکوں نے چھیڑ خانی کی اور اسے مبینہ تیز دھار آلے یا کسی چھری وغیرہ کے وار سے زخمی کر دیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او رانا اکمل کا کہنا ہے کہ یہ محلے کے لڑکوں کی کارروائی ہے اور اسے کسی چھری کی بجائے کسی نوکیلی چیز سے زخمی کیا ہے، جس سے وہ معمولی زخمی ہو ئی ہے،رانا اکمل کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔