پاک فوج کے تحت موٹر وے کار ریلی کا آغاز

October 21, 2017

پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاک فوج کے زیر اہتمام موٹر وے کار ریلی کا آغاز ہوگیا، موٹر وے کار ریلی کا آغاز سطح سمندر سے16ہزار فٹ بلند خنجراب ٹاپ سے ہوا۔

موٹر وے ریلی میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ تقریب میں مشور کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نذیر صابر بھی شریک ہیں۔

سطح سمندرسے 16000 فٹ بلند کےمقام خنجراب سے شروع ہونے والی ریلی میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

ریلی کا مقصد دنیا کو پاکستان کی مختلف علاقوں اور قوموں کی ثقافت سے روشناس کرانا اور پُرامن پاکستان کی ترویج کرنا ہے۔