وطن واپسی کا شیڈول تبدیل، نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ

October 23, 2017

نواز شریف کے پاکستان پہنچنے کا شیڈول تبدیل ایک بار پھر تبدیل ہوا ہے، سابق وزیر اعظم لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کریں گے اور سعودی عرب میں دو روز قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں اپنی والدہ سے ملنے کے بعد انہیں جدہ سے مکہ عمرہ ادائیگی کیلئے لائیں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

واضحرہے کہ سابق وزیر اعظم کے شیڈول میں تبدیلی اتوار کے روز کی گئی، اس سے قبل نواز شریف کو 24 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچنا طے تھا۔