ڈگری،اسلحہ برآمد،دو ملزمان گرفتار

October 23, 2017

ڈگری (نامہ نگار ) ایس ایچ او جھڈو فرمان اگھیم نے جھڈو سامارو روڑ پر دوران گشت دو مشکوک موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو روکا اور جامع تلاشی کے بعد نواز آرائیں، طارق قریشی سے ایک پستول، ایک ریوالور اور سا ت گولیاں بر آمد کر لیں۔ جھڈو پولیس نے دونوں کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا-