پاکستان جاپان 65 سالہ دوستی کے سلسلے میں پروگرام

October 23, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر )قونصل جنرل آف جاپان اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام پاکستان جاپان کی 65 سالہ دوستی کا سفر کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوسرے روز قونصل جنرل توشکی زو اسمارہ کی رہائش گاہ پر پاکستانی اور جاپانی بچوں اور خواتین نے بھی مختلف نوعیت کے پروگرام پیش کیے،پی جے سی اے کی صدر سعدیہ راشد نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر پاکستانی اور جاپانی خواتین کے درمیان مختلف کوکنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا،بچوں نے پاکستانی اور جاپانی نغمے بھی پیش کیے۔