امریکا میں سائبر حملوں کا انتباہ جاری

October 23, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے اپنی عوام کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز توانائی اور صنعتی کمپنیوں پر حملے کرسکتے ہیں، یہ عوامی انفراسٹرکچر اور پاور انڈسٹری کو درپیش سائبر حملوں کے خطرات کا حالیہ مظہر ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے جمعہ کو رات گئے جاری کی گئی ایک ای میل میں خبردار کیا ہے کہ جوہری، توانائی، ایوی ایشن، پانی اور حساس انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔