اسپین ، ساحل پروولواوشن سیلنگ ایونٹ جوش و خروش سے جاری

October 23, 2017

اسپین کے ساحل پروولو اوشن سیلنگ ایونٹ زور و شور سے جاری ہے ۔تیرہویں ریسنگ کے اس دلچسپ ایونٹ میں دنیا سے ماہر ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو تند و تیز لہروں کر کشتی چلاتے ہوئے دیگر ٹیموں سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وولو اوشن سیلنگ ریس کا مقام صرف اسپین ہی نہیں بلکہ یہ دلچسپ ریس چھ ممالک کے بارہ شہروں سے مسلسل جاری ہے جس میں چینی سیلنگ ٹیم کی واضح برتری ہے۔

بارہ ملاحوں پر مبنی چینی ٹیم اب تک اپنی برتری برقرا ررکھے ہوئے ہے جبکہ جاپان میں پولینڈ کی ٹیم چھائی رہی تو دوسری جانب امریکا میں ڈنمارک کی ٹیم نے سبقت برقرار رکھی ۔

کشتی رانی کے سب سے مشکل اور طویل ترین یہ مقابلے دنیا بھرکی سب سے ماہرسات سیلنگ ٹیموں کے درمیان ہو رہے ہیں جوچار اوشنز سمندروںپرہو رہی ہے ۔