لندن میں ٹریفک آلودگی کے خلاف نیا سرچارج نافذ

October 23, 2017

لندن میں ٹریفک آلودگی کے خلاف نیا سرچارج نافذ ہو گیا ہے۔ آلودگی پھیلانے والی ہر گاڑی سے اب وسطی لندن میں داخل ہوتے وقت ساڑھے 21 پونڈ وصول کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ٹی چارج ، ڈیزل اور 2006 سے پرانی پٹرول گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔ آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کو وسطی لندن میں داخل ہونے پر اب 10 پونڈ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

وسطی لندن میں داخل ہونے پر اس وقت ہر گاڑی سے ساڑھے 11 پونڈ وصول کئے جاتے ہیں۔ اس طرح متاثرہ ڈرائیورز کو اب وسطی لندن میں داخل ہونے کے لیے ساڑھے 21 پونڈ ادا کرنے ہوں گے۔

میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ ٹی چارج لگانے کا مقصد لندن میں فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ ٹی چارج سے ماہانہ 34 ہزار ڈرائیورز متاثر ہوں گے۔ آلودگی کے سبب لندن میں ہر سال 9 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔