فلم ”جب وی میٹ“ دوبارہ بنائی تو اس میں بہت سی تبدیلیاں کرنا چاہوں گا، امتیاز علی

October 24, 2017

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ ہدایتکار امتیاز علی نے کہا ہے کہ اگر وہ فلم ”جب وی میٹ“ دوبارہ بناتے ہیں تواس میں بہت سی تبدیلیاں کرنا چاہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار امتیاز علی نے کہا ہے کہ ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا اور وہ اگر دوبارہ یہ فلم بناتے ہیں تو اس میں کچھ تبدیلیاں ضرور کرنا چاہیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور نے بہت محنت کی اور وہ اس کامیابی کی بڑی وجہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ فلم جب وی میٹ کیلئے شاہد کپور اور کرینہ کپور ان کا پہلا انتخاب نہیں تھے۔