حادثات و واقعات میں 4 افراد ہلاک، 11 زخمی، مسلح افراد پک اپ چھین کر فرار

October 24, 2017

خیرپور + نصرپور+میرپور ساکرو(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران ) حادثات و وا قعا ت میں 4 ا فراد ہلاک ، 11ز خمی، مسلح ا فر اد پک اپ چھین کرفرار ،خیرپور گاڑھی موری پریالو اور رپڑی روڈ پر ٹریفک حادثات میں کونسلر جانبحق 7افراد زخمی ہو گئے پہلا حادثہ پپری روڈ پر ہوا جہاں کونسلر میر محمد اجن جانبحق ہو گیا حادثے کے شکار کونسلر میر محمد اجن کے بھائی فقیر محمد اجن نے 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے فقیر محمد اجن نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بھائی رات کے وقت اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں منظور منگی ،کامران منگی اور سلیم منگی اور نامعلوم افراد نے ان پر کار چڑھا د ی۔دریں اثناء دوسرا حادثہ پریالو روڈ کے کھوسہ پل پر دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے تین افراد خان محمد بڑدی ،فیاض احمد اور صدھیر احمد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑھی موری روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے موٹر سائیکل سوار محمد اسلم اور جگدیش کمار زخمی ہو گئے دریں اثناء ببرلو بائی پاس پر نیا ز محمد اور محمد نواز چنگچی رکشے سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ میرپورساکرو کرائے پر لے جانے والی پک اپ مسلح ا فر اد چھین کرفرار ہو گئے۔ نصرپور قرین شیخ برادری کا رہائشی موسو شیخ ا پنی سالی معشوق شیخ کو کراچی سے لاہورجانے والی ہزارہ ایکسپریس سے بچاتےہوئے خود گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق اور لڑکی شدید زخمی ہو گئ جبکہ ریلوے پولیس اور تھانہ اڈیرولال اسٹیشن پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرد ی۔ اڈیرولال ولیج کا رہائشی یوسف قمبرانی تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید ذخمی ہو گیا۔ عمرکوٹ شہر صوفی کے قریب مزردور واحد ڈنو پلی کے نوجوان فرزند سردار پلی کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر اغوا کر لیا گیا ۔پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ ٹھٹھہ گھریلو تنازع پر ملزم رحیم بخش نےکلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بھابی 24 سالہ حاجیانی کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر جنگشاہی پولیس نے خاتون کی لا ش کو تحویل میں لینے کے بعد سول اسپتال مکلی پہنچایا جہاں سے بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ پنو قل مو ٹر سائیکل نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔