کھلے مین ہولز یا موت کے کنویں

October 24, 2017

یہ ہماری بدقسمتی ہے یا معاشرے کی بے حسی ہے کہ عام آدمی سے لیکر بڑی بڑی سیاسی قیادت تک کوئی بھی اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں۔ ہر کوئی اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈال دیتا ہے لاہور ہائیکورٹ نے گٹر میں بچوں کے گرنے کے واقعات پر ذمہ داروں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اداروں کا ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنا برداشت نہیں حالانکہ سب جانتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ یہ فرائض سے غفلت کا ہی نتیجہ ہے کہ مین ہولز میں بچوں اور راہ گیروں کے گرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اگر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو یہ واقعات کیوں ہوتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس جانب بھی توجہ دیں اور جہاں کہیں بھی کھلے مین ہولز ہیں ان پر فوری طور پر ڈھکن لگوائیں۔
(سمیرا ناز)
(sameerakhan.sagmail.com)