چین، تازہ ہوا برائے فروخت

October 24, 2017

چین کے شہر ژنگ ژنگ میں 2 خواتین نے ایک انوکھے آن لائن کاروبار کا آغاز کیا ہے جس میں وہ تازہ ہوا کو پیکٹ میں بند کر کے فروخت کر رہی ہیں۔

یہ تازہ ہوا مختلف اقسام میں دستیاب ہے۔ یہاں آپ کو پہاڑوں کی تازہ ہوا بھی ملے گی جبکہ کسی سرسبز وادی کی خوشبودار ہوا بھی دستیاب ہوگی۔

ان دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے اس کاروبار کا مقصد پیسہ کمانے سے زیادہ عام لوگوں اور حکام کی توجہ فضائی آلودگی کی طرف دلانا ہے۔

وہ اب تک سو ہوا کے بھرے تھیلے بیچ چکی ہیں۔ان کا یہ اقدام کوئی نیا نہیں ، اس سے قبل بھی ماحولیاتی آلودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک چینی کمپنی نےتازہ ہوا کی بوتلیں فروخت کی تھیں۔

پہلی مرتبہ جب کمپنی نے ان بوتلوں اور ماسک کو متعارف کروایا تو دیکھتے ہی دیکھتے تمام اسٹاک فروخت ہوگیا۔

چین میں آلودگی عوام کی صحت کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ تازہ ہوا کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔