سعودی عرب پر میزائل حملے کا ذمہ دارایران ہے ، امریکا

November 08, 2017

امریکا نے ایران کو سعودی عرب پر میزائل حملے کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر تہران کے خلاف ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران نے یمن کو میزائل دیے جن سے وہ سعودی عرب پر حملے کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کو اسلحے اور میزائل کی فراہمی سے ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے ۔

گزشتہ ہفتے ریاض پر میزائل داغا گیا تھا، جسے دفاعی میزائل نظام کے تحت تباہ کردیا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کو براہ راست اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سعودی الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے ۔