کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ 1 ڈاکو ہلاک، 9 ملزمان گرفتار

November 11, 2017

کراچی میں مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار جبکہ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، گرفتار ملزمان میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔

کورنگی میں کوسٹ گارڈز چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ، رات گئے شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی ۔

ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ،چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا ہے ،فرار ملزم کی گرفتاری کے کوششیں جاری ہیں۔

بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی 2 کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں نصیر احمد اور رفیق شامل ہیں۔

دوسری جانب سعیدآباد سے شفقت اور ندیم کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا،اتحاد ٹاون میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے افغان شہری سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔