حصص مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 296 پوائنٹس کی کمی

November 14, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کا دوسرا دن بھی منفی رہاجبکہ حصص مارکیٹکا 100 انڈیکس 296 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار بند ہونے پر 41 ہزار بھی نہ رہا تاہم ان 2دنوںمیں سرمایہ کاروں کو 85 ارب روپے کا نقصان اٹھا پڑا۔

پاکستان حصص بازار میں آج کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواجبکہ کاروبارکے دوران 100 انڈیکس میں 77 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جو بعد میں پھر رجحان بدل گیا۔

آج مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے14 کروڑحصص کے سودے ہوئے جن میں سے 207کمپنیوں کے حصص کی قیمت کم ہوئی۔

کاروبار کیے گئےحصص کی مالیت 5 ارب 84 کروڑ روپے رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائز یشن 54 ارب روپے کم ہوکر 8408 ارب روپے ہوگئی۔