بھارت میں بین الاقوامی فلمی میلے کی جیوری کے سربراہ مستعفی

November 15, 2017

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں بین الاقوامی فلمی میلے ( آئی ایف ایف آئی ) کی جیوری کے سربراہ نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سجوئے گھوش نے یہ فیصلہ نئی دہلی حکومت کی جانب سے فلم فیسٹیول سے دو فلموں کوخارج کیے جانے کے بعد کیا۔ تاہم گھوش نے اس تناظر میں کوئی بیان نہیں دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایس کے ساسیدھرن کی ’ایس دُرگا‘ اور روی یادیو کی ’نیوڈ‘ نامی فلمیں اب مقابلے میں شامل نہیں ہیں۔ بیس نومبر سے گوا میں شروع ہونے والے اس فلمی میلے کے پینوراما حصے میں چھبیس فلمیں شامل ہیں۔