بی پی ایل میں دونوں میچ بارش کے باعث منسوخ

November 16, 2017

بنگلا دیش پریمئر لیگ میں بدھ کو ہونے والے دونوں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے۔

بی پی ایل میں سہلٹ سکسرز کا کھلنا ٹائیٹنز سے جبکہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس اور چٹا گانگ وائی کنگز کے میچز کھیلے جانے تھے۔

بی پی ایل میں اہم میچ شاہد خان آفریدی کی ڈھاکا ڈائنامائٹس اور مصباح الحق کی چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان ہونا تھا، لیکن بارش نے ٹاس کی بھی مہلت نہ دی۔

ایونٹ کے دو میچز منسوخ ہونے کے بعد چاروں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔