کولکتہ میں امیتابھ بچن کار حادثے میں بال بال بچ گئے

November 17, 2017

میگااسٹار امیتابھ بچن گذشتہ ہفتے ایک کار حادثے میں بال بال بچ گئے۔

امیتابھ کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے بعد ائیرپورٹ جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کا پچھلا پہیہ نکل گیا تاہم وہ کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

یہ کار ایر ٹراویل ایجنسی نے امیتابھ بچن کو فراہم کی تھی جس کے بعد عہدیداروں نے ایجنسی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔