عراق: داعش کے آخری ٹھکانہ راوہ پر بھی سرکاری فوج کا قبضہ

November 17, 2017

عراقی فوج نے عراق میں داعش کے آخری ٹھکانہ راوہ پر قبضہ کرلیا ہے، جس کے بعد وہاں عراقی پرچم لہرادیئے گئے۔

عراقی فوج کی مشترکہ آپریشن کمانڈ کے سربراہ جنرل عبد الامير رشیداللہ نے بتایا ہےعراقی فوج رواہ کے علاقے میں فلوٹنگ پل کے ذریعے داخل ہوئی کیونکہ داعش نے علاقے کی جانب جانے والے تمام پل کو دہماکے کرکے اڑادئیے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فوج نے تمام سرکاری عمارات اور چوکیوں پر عراقی جھنڈا لہرئیے ہیں، جبکہ داعش کے جنگجو شامی سرحد کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔