نیب نے چوہدری برادران کیخلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا

November 17, 2017

نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو خط لکھا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں ۔

نیب لاہور نے خط میں چوہدری برادران کے 1985ء سے اب تک کے اثاثوں کی تفصیلات 23 نومبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

نیب کے خط میں چوہدری برادران ، ان کےصاحبزادوں ، صاحبزادی کےساتھ بیگمات کے شناختی کارڈز کے نمبر بھی درج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سے کہاگیا ہے کہ ان سب کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادکی تفصیلات فراہم کی جائیں اور 1985ء سے اب تک جو جائیدادیں خریدی اور بیچی گئی ہیں ان کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔