حکمران جماعت نے موگابے کو اہلیہ سمیت پارٹی سے نکال دیا

November 19, 2017

زمبابوبے کی حکمران جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی صدارت کے عہدے سے ہٹادیا اور جلد ازجلد عہدہ صدارت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

حکمران جماعت نےاجلاس کے دوران صدر موگابے کو پارٹی صدارت سے برطرف کرکے سابق نائب صدر ایمرسن کو پارٹی کا نیا سربراہ بنادیا ہے ۔

اجلاس کے دوران صدر رابرٹ موگابے کی اہلیہ گریس کو بھی حکمران جماعت نے پارٹی سے نکال دیا ،اس موقع پر پارٹی نے عہدہ صدارت چھوڑنے کے لئے 20 نومبر تک کا وقت دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عہدہ صدارت چھوڑنے کے بعد موگابے کے مواخذے کا عمل شروع کیا جائےگا ۔

15 نومبر کو زمبابوے کی فوج نے ملک کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، رابرٹ موگابے 1980 سے بر سرِ اقتدار ہیں۔