فلم سیکرٹ سپر اسٹار، زائرہ وسیم کیلئے بہترین چائلڈ اسٹار کانیشنل ایوارڈ

November 20, 2017

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے کم عمری میں ہی مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے ایک بار پھر بھارت کا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی شاندار اداکاری کے کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی ادکارہ زائرہ وسیم نے کئی بولی وڈ اداکاراؤں کا پیچھے چھوڑتے ہوئے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی مختلف ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں تاہم عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘میں بہترین اداکاری کرنے پر بھارتی صدر شری رام ناتھ کووند نے انہیں فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار ‘کے لیے ’بہترین چائلڈ اداکارہ‘کے دوسر ے نیشنل ایوارڈ سے نوازا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’سیکریٹ سپرا سٹار‘توقع کے برعکس باکس آفس پر صرف 62 کروڑ کی کمائی ہی کرسکی تھی لیکن شائقین کی جانب سے زائرہ وسیم کی اداکاری کو بیحد سراہا گیاتھا۔