احسن اقبال نے علماء کااجلاس آج بلا لیا، دھرنے کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حتمی مشاورت کی جائیگی

November 20, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماء کا آج ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں دھرنے کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حتمی مشاورت کی جائے گی، ختم نبوت پر قوم کو متحد رکھنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائیگا۔