دلہن بنی سرینا ولیمز کی تصویر منظرعام پر آگئی

November 20, 2017

نیویارک ( جنگ نیوز ) ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔ سرینا نے اپنی شادی کی ایک تصویر ویب سائٹ پر شیئر کی، جس میں انہیں سفید عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سرینا اور الیکس اوہانیان کی شادی 16نومبر کو امریکی شہر نیو اورلینز آرٹس کمپلیکس میں ہوئی، جس پر تقریباً 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں بڑی رازداری کے ساتھ کی گئی تھیں، حتیٰ کہ مہمانوں کو بھی تقریب میں موبائل فون کے بغیر شرکت کا کہا گیا تھا کیونکہ تصاویر کے حقوق پہلے ہی ایک میگزین کو فروخت کیے جاچکے تھے۔ 23 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کی پہلی ملاقات 2015 کے آخر میں روم میں ہوئی تھی۔ سرینا ولیمز کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔