وفاقی کا بینہ کا اجلاس 23نومبر کو ہو گا

November 21, 2017

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شاہد خا قان عباسی نے وفاقی کا بینہ کا اہم اجلاس 23نومبر کو طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں اہم سیا سی و ملکی امور پر غور کیا جا ئے گا۔وہ 22نومبر کو گوادر کے دورے پر جائیں گےاور 24 نومبر کو مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔