پاکستان میں چند برس میں پانی بڑا مسئلہ بن جائیگا، گورنر سندھ

November 21, 2017

گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چند برس میں پانی بڑا مسئلہ بن جائے گا ،کراچی میں پانی پہنچانا بھی ایک مسئلہ ہے ۔

کراچی میں پانی کے مستقبل پر سیمینار سے خطاب میں گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وفاق تعاون کررہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مسئلے کو سمجھتے ہوئے پانی کی الگ وزارت بنادی ہے،کراچی کے پانی کے مسئلے پر وفاق ، سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہے ۔