لاہور: سوشل میڈیا پر جھانسا دینے والے 2جعلی عامل گرفتار

November 22, 2017

لاہور میں راوی روڈ پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتانے کا جھانسا دے کر لوٹنے والے 2 جعلی عامل گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں جعلی عامل سگے بھائی ہیں ،ملزمان نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکائونٹ بنا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق اس کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی ، میاں بیوی میں جھگڑے اور دیگر مسائل پر سائلین ان سے رابطہ کرتے تھے۔