لبنانی صدر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا

November 22, 2017

لبنان کے صدر میشل عون نے ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بارے میں عرب لیگ کی اجتماعی قرارداد مسترد کرتے ہوئے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ بیروت کے دوران ان سے ملاقات میں صدر عون نے کہا کہ وہ ایسے اشارے نہیں مانتے جن میں ان کی حکومت کو دہشت گردی کی سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔

یہ کہا جا رہا ہے کہ حزب اللہ ملیشیا دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے۔ ہمیں اسرائیل کی طرف سے خطرے کا سامنا ہے اور اس خطرے کے دفاع کے لیے حزب اللہ کا مسلح رہنا ضروری ہے۔