وزرائے دفاع اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس اتوار کو ہوگا

November 23, 2017

اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو ہوگا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے اسلامی عسکری فوجی مرکز کے کردار کا تعارف کرایا جائے گا۔