پاناما پیپرز کےدیگر افراد سے تحقیقات کی درخواست پر سماعت

November 23, 2017

سپریم کورٹ آف پاکستان پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے 400سے زائد افراد سے تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت آج کرے گی ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور طارق اسد ایڈوکیٹ نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے 400 سے زائد پاکستانیوں سے تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے لیے درخواستیں داخل کر رکھی ہیں ۔

ان درخواستوں کی سماعت نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کے ساتھ کچھ عرصہ ہوئی تاہم سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے بعد ازاں عدالتی حکم کے ذریعے ان دونوں درخواستوں کو الگ کر دیا تھا۔

تقریباً 6 ماہ بعد ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سماعت شروع کرے گا ۔