چین : دیوہیکل بانس سے بنے اسٹیمر میں ڈش بنانے کی تیاری

November 23, 2017

یوں تو دنیا بھر میں کئی ماہر شیفس مختلف انداز سے نت نئی ڈشز تیار کرکے شائقین کو حیران کردیتے ہیں تاہم چین میں کچھ ماہر شیفس نے دیوہیکل اسٹیمر میں چین کی سب سے بڑی روایتی ڈش تیار کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

اس ڈش کی تیاری میں 500کلو گرام گوشت،تارواور مختلف ذائقوں سے تیار کئے گئے چاول کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد اسے بانس سے بنے دیوہیکل اسٹیمر میں ڈال کر پکایا جاتا ہے ۔

جب یہ تیار ہوجائے تو درجنوں لوگوں کی مدد سے اس کادیوہیکل ڈھکن ہٹاکر لوگوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔