انتخابات میں تاخیر کے ذمہ دار زرداری ہوں گے، سعد رفیق

November 24, 2017

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تو ذمہ دار پیپلز پارٹی اور آصف زرداری ہوں گے ۔

جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرالیا ہے ،سینیٹ میں پی پی کی اکثریت ہے ،بل وہاں منظوری کے لئے موجود ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ آئینی ترمیم میں ہمارا نہیں ساری جماعتوں کا مفاد ہے ، نہیں چاہتے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں ،اگر ایسا ہوں تو ذمہ دار پیپلز پارٹی اور سابق صدر زرداری ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اقتدار کے لئے عمران خان کو شیطان سے اتحاد کرنا پڑے تو وہ کرلیں گے ۔