فرانس کی کئی صدیوں قدیم کرسمس مارکیٹ پھر سے سج گئی

November 30, 2017

یہ مناظر جو آپ دیکھ رہے ہیں کسی عام مارکیٹ کے نہیں،بلکہ فرانس کی قدیم ترین کرسمس مارکیٹ ہے جو ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس آنے سے قبل پھرسے سجا دی گئی ہے اس موقعے پر شہریوں کی حفاظت کیلئے ہائی سیکیورٹی بھی اپنے فرائض نبھارہی ہے ۔

447برس قدیم اس مارکیٹ کا قیام 1570میں فرانس میں کیا گیا تھا جوتقریباً ساڑھے چار سو سال گزر جانے کے باوجود ہر سال کرسمس کی آمد پر کسی دلہن کی مانند سجادی جاتی ہے۔

رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانے والی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔