پیپلز پارٹی نے جانیں قربان کرکے ملک کو آمریت سے بچایا،کامران گھمن

November 30, 2017

پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کےسابق کوآرڈی نیٹرکامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان میں جمہوریت ہے۔

کامران یوسف گھمن کا پارٹی یوم تاسیس کے موقع پرخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت ، ایٹمی قوت ، متفقہ آئین بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، پارٹی قیادت نے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ملک کو آمریت سے بچایا۔

ان کا کہنا تھاکہ آمریت کی پیدوار لیڈروں کا حشر ملک کے عوام نے دیکھ لیا ہے کہ جنہوں جمہوریت کا لبادہ اوڑھے رکھا لیکن وہ درحقیت آمریت کی باقیات ثابت ہو ئے ۔

سیاست میں جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں صرف اقتدار کے لئے لڑرہی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی آج بھی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پرنہیں لگا اور جمہوریت میں ہماری قیادت کا خون شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند روز میں ملک میں جو کچھ ہواجو لیڈربڑے دعوے کررہے ہیں وہ سیاست کی آبجد سے بھی آگاہ نہیں ہم یورپ بھر میں پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق یوم تاسیس پرجوش طریقہ سے منائیں گے۔