کینیڈا میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس پریڈ کا انعقاد

December 04, 2017

کینیڈا کےشہر اوٹاوا میں بھی کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے سالانہ فیسٹیول آف لائٹس پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول کے دوران رنگ برنگی ہزاروں لائٹوں سے سجے درجنوں فن پاروں کی پریڈ نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

رنگ برنگی لائٹوں سے مزین سینکڑوں دیوہیکل گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور دیگر فن پاروں نے مقررہ فاصلہ طے کیا جبکہ اس موقع پر مارچنگ بینڈز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فیسٹیول کے دوران مقامی اور امریکا کے مختلف حصوں سے آئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دیدہ زیب نظاروں کا بھرپور لطف اٹھایا۔