امیتابھ بچن کی نواسی پیانو بجانے کی ماہر نکلی

December 07, 2017

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی پیانو بجانے میں خوب مہارت رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں نویا اپنے نانا امیتابھ بچن کے سامنے پیانو بجانے کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نویا نے اپنے سالگرہ کے موقع پر پیانو بجانے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جس کی مدھر سُروں سے نا صرف امیتابھ بچن محظوظ ہوتے دکھائی دئیے.

شائقین نے بھی خوب داد دی۔یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔