امریکا:نیو میکسیکو کے اسکول میں فائرنگ،3طلبہ ہلاک

December 07, 2017

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک اسکول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 3طلبہ ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے اسکول میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حملہ آور طلبہ میں سے تھا یا باہر سے آیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں مزید افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی اسپتالوں میں واقعے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ متاثرہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔