برطانیہ میں ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا

December 09, 2017

برطانیہ میں ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا جہاں گاہک اور اسٹاف نے ایک دوسرے پر تھپڑ، مکوں اور لاتوں کی خوب بارش برسائی۔

یہ مناظربرطانوی شہر لیور پول کے ایک ریسٹورنٹ میں اُس وقت دیکھے گئے جب آرڈرخراب آنے پر گاہک نے اپنا غصہ کچھ اس انداز میں نکالا کہ ریسٹورنٹ میدانِ جنگ بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمر نے نگٹس کی تعداد کم ہونے پر نہ صرف ریسٹورنٹ کا سامان اُٹھا کر پھینکا بلکہ پاس کھڑے ریسٹورنٹ کے ملازم کو بھی نہ چھوڑا ۔

جس پرملازم نے بھی گاہک پر تھپڑ اور مکوں کی برسات کردی اوریوں دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ میں موجود دیگر گاہک بھی اس لڑائی میں شامل ہوگئے۔