خواجہ حمید الدین سیالوی کا یوسف رضاگیلانی سے ملاقات سے انکار

December 10, 2017

سرگودھا(صباح نیوز )خواجہ حمیدالدین سیالوی نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔سیال شریف ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کسی ذاتی کام سے سلسلہ حویلی لکھا آئے ہوئے تھے انہوں نے ٹیلی فون کر کے خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کا کہا مگر انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ میں آج بہت مصروف ہوں کیونکہ دھوبی گھاٹ گرونڈا کے جلسے کے انتظامات خود مانیڑنگ کر رہاہوں اور آپ سے ملاقات نہیںہوسکتی۔